• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وفد کی وفاقی وزیر مصدق ملک سے ملاقات

اسلام آباد (جمیلہ اچکزئی) اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی قیادت میں یوکے گورنمنٹ کے دو رکنی وفد نے پیر کو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ سینیٹر مصدق مسعود ملک سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ گرین کمپیکٹ کے تحت دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مستقبل میں مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید