پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے مستقبل سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔
احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کی جیو نیوز پر جاری خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے پی ایس ایل کے میچز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق اپنا تجزیہ پیش کیا۔
ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد نے بتایا کہ راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور سابق بولر شعیب اختر کی بولنگ اور اسپیڈ جیسی کوئی بولر بولنگ نہیں کروا سکتا، شعیب اختر جیسا بولر تاحال بین الاقوامی سطح پر بھی دریافت نہیں ہو سکا ہے، شعیب اختر کا ریکارڈ بین الاقوامی سطح پر کوئی نہیں توڑ سکا ہے تو پاکستان میں ابھی ایسے بولر کا ملنا مشکل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مگر قومی ٹیم میں کچھ بولر اچھے فاسٹ بولر بننے کی پوٹینشل رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے عاکف جاوید بہت اچھا لگتا ہے، وہ تگڑی اور تیز بولنگ کرتے ہیں، دوسرے مجھے علی رضا بہت پسند آئے ہیں، اگر ان دنوں کی مزید رہنمائی کی جائے تو یہ بہترین بولر بن سکتے ہیں۔