• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر دونوں ممالک کے درمیان حائل، اب پانی کا مسئلہ اٹھا دیا، ناصر جنجوعہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان حائل ہے اور پاکستان اس پر سمجھوتا نہیں کرسکتا اور اب انہوں نے پانی کا مسئلہ اٹھا دیا، جنگی جنون اور سوچ ہے یہ ایک دیوانہ پن ہے،ماہر بین الاقوامی امورپروفیسر حسن عباس نے کہا کہ انڈیا پاکستان دونوں کو سمجھنا چاہیے تیسری قوت تو ایسی نہیں ہے جو دونوں کو لڑانا چاہتی ہے ، میزبان شاہزیب خانزاد نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آنے والے کچھ دن بہت اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہاکہ صلاحیت دونوں ملکوں کی ہے ہم اپنے ملک کو اچھے طریقے سے دفاع کرسکتے ہیں لیکن یہ جو جنگی جنون اور سوچ ہے یہ ایک دیوانہ پن ہے ایسے حالات ہیں اور خاص طور پر جب ایک قوم کی شناخت اور آزادی چھین لیں اور وہاں سے آپ کی پالیسی کے خلاف ری ایکشن آئے اور آپ کا کمانڈ اسٹریکچر اگر سویا رہ جائے تو ایک واقعہ کو اٹھا کر نیوکلیئر جنگ بنا دیں۔
اہم خبریں سے مزید