• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تامل ناڈو کے اسپتال میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نجی اسپتال میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس کے بعد متعدد مریض اور عملہ اسپتال کی عمارت میں پھنس گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت میں آگ رات 9 بجے کے قریب لگی جس کے شعلے اور دھواں اسپتال کے داخلی دروازے سے پوری عمارت میں تیزی سے پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم نےاسپتال میں پھنسے تقریباً 100 افراد کو نکالا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 5 افراد اسپتال کے گراؤنڈ فلور پر لفٹ میں پھنس جانے کے بعد دھوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے جان سے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید