• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلے گئے: سیکیورٹی ذرائع


سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھارتی ایئر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ایئر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پر انڈین رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ نے بتایا تھا کہ مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمے داری بھارت پر ہو گی، بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھر جواب دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید