پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنالیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں ایئر انڈیا کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ ہوئی اور عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی، ممبئی، بنگلور سے روانہ ہوئی امریکا اور کینیڈا کی پروازوں نے ویانا ایئرپورٹ پر قیام کیا۔
ذرائع کے مطابق سان فرانسسکو، ٹورانٹو، شکاگو، واشنگٹن، نیویارک کی پروازیں بھی ویانا اسٹاپ اوور میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حدود کی بندش سے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کےلیے مشکلات بڑھ گئیں۔
ذرائع کے مطابق ویانا اسٹاپ اوور میں ایئر انڈیا کو کروڑوں روپے یومیہ کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یورپ و امریکا کی پروازوں میں ایندھن کی کمی کے ساتھ 4 اضافی گھنٹے بھی لگ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن انڈیگو کی دہلی سے تاشقند اور الماتے کی پروازیں مسلسل منسوخ کی جا رہی ہیں۔