• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا عالمی ریکارڈ


دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کرومبی نے عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک کسان نے تاریخ رقم کر دی، اس کی پالتو بکری کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے چھوٹی زندہ بکری کے طور پر باضابطہ تسلیم کر لیا گیا۔

کرومبی 2021ء میں پیدا ہوئی تھی اور صرف 1 فٹ 3 انچ (40.50 سینٹی میٹر) اونچائی رکھتی ہے۔

 یہ کینیڈین پگمی بکری نسل سے تعلق رکھتی ہے، جو اپنے گٹھے ہوئے جسم اور جینیاتی بونے پن (Genetic Dwarfism) کی وجہ سے مشہور ہے، جس کی وجہ سے اس کے پیر 21 انچ (53 سینٹی میٹر) سے زیادہ لمبے نہیں ہو سکتے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید