• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بھارتی جنگی جنون کیخلاف پاکستان کی ہندو برادری بھی میدان میں آ گئی


کوئٹہ میں بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستان کی ہندو برادری بھی میدان میں آ گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں ہندو پنچایت کے زیرِ اہتمام بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں پاکستانی ہندوؤں نے شرکت کی۔ اقلیتی امور کے پارلیمانی سیکریٹری سنجے کمار نے ریلی کی قیادت کی۔

ریلی آریا مندر سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 سنجے کمار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی عادت ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کر کے بھارت کو لاجواب کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے اصل مجرموں کو تلاش کرنے کے بجائے جنگی جنون کا مظاہرہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے۔

قومی خبریں سے مزید