اسلام آباد( رانا غلام قادر) ایف بی آرنےتمباکو سیکٹرمیں دو سو ارب روپےکےبھاری ٹیکس نقصان سےبچنےکے لیےوزارت داخلہ سےمدد مانگ لی- 7 تمباکو تھریشنگ یونٹس ہائی رسک قراردینے کی نشاندہی ، چیئرمین ایف بی آرکا ایف سی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کوخط ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی وفاقی کابینہ منظوری سے ہو گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ملازمین کوخیبر پختونخواہ میں تمباکو سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایف بی آر ملازمین کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نےفرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کےمطابق ایف بی آرکوخیبرپختون میں تمباکو سیکٹر سےٹیکس وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے،ایف بی آرملازمین کودھمکیاں ملی ہیں جس کے باعث سیکیورٹی کےلیےمدد طلب کرلی گئی ہے-