• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کی اجرت میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کیا جائے‘ مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ شمالی بلوچستان کے امیر میاں ثاقب حسین ، کوئٹہ کے امیر حافظ محمد ادریس ، ملی لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر میر شکر خان رئیسانی ، جنرل سیکرٹری لعل جان بلوچ اور دیگر نے رہنمائوں نے کہاہے کہ محنت کشوں کا عالمی دن منانے کا مقصد یکم مئی 1886 کے شکاگو کے مزدوروں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا ہے پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 ءمیں ہوامقررین نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں عالمی یوم مزدورکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مزدوروں اور محنت کشوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے مزدوروں کی اجرت سے متعلق منصفانہ طرز عمل کو حقیقی معنوں میں اپنا کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے حکومت مزدوروں کی کم از کم اجرت ، صحت و تعلیم اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے لیے لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور مہنگائی کے تناسب سے ان کی اجرتوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید