• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بہنوں کیساتھ پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پولیس اور جیل انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے ، خواتین کے ساتھ ایسا رویہ پنجاب حکومت کا وطیرہ ہے جو قابل گرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں، ہزاروں کارکنوں اور رہنمائوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند اور گرفتار رہنمائوں و کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید