• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستانی نوجوانوں کے مسائل پر قومی اسمبلی میں آواز بلند کرونگا، جمال رئیسانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانو ںکو در پیش مسائل حل کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسکلز سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شبیر حمد زیب بلوچ سے گفتگو میں کیا جنہوں نے انہیں نیو ٹیک پرائم منسٹر سکلز پروگرام میں بلوچستان کے نوجوانوں کی کم نشستوں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن درخواستوں سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایم این اے نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل حل کئے جائیں اس حوالے سے وہ قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید