• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب میں جرائم کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ سریاب تحصیل کےسیکرٹری نیاز خان بڑیچ ، تحصیل اطلاعات سیکرٹری صدام خان اچکزئی ، محمود مینہ علاقائی سیکرٹری محمد حیات بڑیچ ، سینئر معاون صلاح الدین خان اچکزئی نےکہاہے کہ سریاب میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات سرعام جاری ہیں جبکہ پولیس ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کے باعث شہری دن دہاڑے موٹرسائیکل‘ قیمتی موبائل اورنقدی سے محروم ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ ٹی وی کیمروں کے ذریعے نشاندہی کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے محمودآباد کلی ادوزئی، حاجی ابراہیم کلاں، حاجی خدائے نذر مسجد، مزدا اسٹاف اور مسلم اتحاد کالونی میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید