• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کےحل اور حقوق کیلئے محنت کش متحد ہوجائیں ،یونائیٹڈورکرز فیڈریشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے زیراہتمام مزدوروںکے عالمی دن کی مناسب سے فیڈریشن کے صدر علی بخش جمالی اور پیر محمد کاکڑ کی قیادت میں کوئٹہ میں ایری گیشن آفس چمن پھاٹک سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیرہوئی ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر علی بخش جمالی ، پیر محمد کاکڑ ، نیشنل پارٹی کے ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ ، بی بی جان کاکڑ ، ممتاز قانون دان اعظم زرکون ، حاجی سیف اللہ ترین ، سلام زہری ، ارشد عباس ڈار ، حاجی عثمان ، علی شمس خلجی ، کریم پرہار ، ہدایت اللہ درویش ، آغا سلطان شاہ ، ملک سعید لہڑی نے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تمام کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ، سرکاری اداروں کی نجکاری کے نام پر نیلامی بند ، تمام نجی اداروں میں محنت کشوں کی سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن یقینی بنائی ، مائنز ، بھٹہ خشت ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے ورکرز کے لیے صحت و سلامتی کے اقدامات کو موٴثر بنایا جائے ۔ کم از کم اجرت مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ، تمام محنت کشوں کو یونین سازی کا حق دیا اور لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائی جائے ۔ 63 یونینز کو بحال ، پنشن کا پرانا نظام بحال ، تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ ، اسپتالوں ، اسکولوں ، میٹرو پولیٹن ، بجلی کی تقسیم کار کمپیوں کی نجکاری روکی جائے ۔ جلسے کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی ، اس موقع پر عزیز احمد سارنگزئی نے قراردادیں پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور کی گئیں ۔ 
کوئٹہ سے مزید