• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 خوارج ہلاک، 2 گرفتار


سیکیورٹی فورسز نے 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبرپختونخوا میں 3 کارروائیوں کے دوران 5 خوارجوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللّٰہ سمیت 3 خوارج ہلاک کر ددیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید