اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتِ حال پر حکومتی بریفنگ کے معاملے میں پی ٹی آئی کا واضح فیصلہ سامنے آیا ہے۔
اپوزیشن جماعت نے حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔
سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی نے قومی یک جہتی اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا، بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کے دفاع کے لیے صفِ اوّل میں ہوں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم کے سامنے رکھا، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانی چاہیے تھی۔