• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کررہا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال— فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کر رہا ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اگر کوئی کمزوری سمجھتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بھارت کے اخلاقی اور سفارتی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، اس کے پاس کچھ اور نہیں بچا تو اب وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر اتر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھےگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرکے پتہ لگنا چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ دار کون ہے۔

قومی خبریں سے مزید