• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیقات میں ہچکچاہٹ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت کی تحقیقات میں ہچکچاہٹ کو فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف قرار دیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور سے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے یکطرفہ کارروائی سے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، کشمیر پر یو این قرارداد کو نظر انداز کرکے بھارت علاقائی امن کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے میں ہچکچاہٹ فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے، دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ مشترکہ خودکشی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید