• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے

انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن جو اپنی شاندار اور روح کو چھونے والی آواز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، امروہہ یوپی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے، ان کی ٹانگوں پر متعدد فریکچرز ہوئے ہیں۔ 

انٹرنیٹ پر ان کی تصویر میں وہ کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد زخمی نظر آئے۔ پولیس کے مطابق پوندیپ راجن جس کار میں سفر کر رہے تھے رات ڈھائی بجے گجرولا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع چوپلہ چوراہا اوور برج ہائی وے پر پارک ایک اسٹیشنری ٹرک ٹکراگئی۔

28 سالہ پوندیپ راجن جو چمپاوت، اتراکھنڈ کے رہائشی ہیں وہ اپنے دوست اجے مہرا اور ڈرائیور راہول سنگھ کے ساتھ براستہ نوئیڈا اپنے ہوم ٹاؤن جارہے تھے کہ انکی گاڑی ہائی وے پر ٹرک کی پشت سے جا ٹکرائی۔ 

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ حادثہ انکے ڈرائیور راہول سنگھ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، جس کی ڈرائیونگ کے دوران آنکھ لگ گئی اور گاڑی آگے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

اس حادثے میں تینوں شدید زخمی ہوئے ہیں لیکن پوندیپ کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں، انکی دونوں ٹانگوں سر پر بہت زیادہ چوٹیں آئی ہیں، اور اب وہ زیر علاج ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید