• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، گفتگو کو تعمیری قرار دیدیا

  
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ واشنگٹن سے صدر ٹرمپ کے بیان کے مطابق ترک صدر سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، صدر اردوان سے یوکرین، شام اور غزہ جنگ پر بات کی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اردوان سے بہت اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی، اردوان نے مجھے ترکیہ مدعو کیا، اردوان خود بھی واشنگٹن آئیں گے۔ 

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے امریکا کی ایران مذاکرات اور یوکرین امن کوششوں کی حمایت کی۔ 

ترک صدارتی دفتر نے مزید کہا کہ صدر اردوان نے امریکا سے دفاعی صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید