• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کے ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ کا انتقال

آگرہ جیل کا ایک عکس جہاں یوسف شاہ کا انتقال ہوا(تصویر سوشل میڈیا)۔
آگرہ جیل کا ایک عکس جہاں یوسف شاہ کا انتقال ہوا(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا۔ مظفرآباد سے اہلخانہ کے مطابق آگرہ جیل حکام نے سید یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کر دی۔ 

مرحوم کے بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا یوسف شاہ کے وکیل نے انتقال کی خبر دی۔ 

بھتیجے تنویر احمد نے مزید بتایا کہ وکیل نے انھیں آگاہ کیا کہ یوسف شاہ کا 4 روز پہلے انتقال ہوا۔ 

بھتیجے  کے مطابق یوسف شاہ کو بھارت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 

بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا 2017 میں انٹر کشمیر ٹریڈ کے تحت کپڑے لیکر مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید