اپنی پارٹی پاکستان نے یورپین یونین میں بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرنے کی مہم شروع کردی۔
چیئرمین اپنی پارٹی پاکستان مخدوم محمد احسان قریشی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ یورپ میں مقیم ہر پاکستانی، یورپین شہریوں، اعلیٰ حکام اور اداروں کو بھارت کی ہٹ دھرمی اور عالمی امن کےلیے خطرے کی علامت پر آگاہ کیا جائے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انسانیت کا دشمن ہے جو اپنے مفادات کے حصول کےلیے خطے کا امن تباہ کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یورپین پُرامن معاشرے کو جنونی مودی کے جنگی عزائم کے بارے میں آگاہ کر کے جنگی جرائم کا مجرم قرار دلوایا جائے تاکہ جنوبی ایشیاء میں ترقی اور خوشحالی کا عمل شروع ہو سکے۔
چیئرمین اپنی پارٹی پاکستان یورپین سیاستدانوں، بیورو کریسی اور سفارتی حلقوں میں وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں۔
ان کی قیادت میں اپنی پارٹی پاکستان نے یورپین یونین ممالک، یورپین کمیشن، ممبران یورپین پارلیمنٹ، اٹلی جرمنی فرانس سمیت دیگر یورپین ممالک کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سفارتکاروں، سٹی مئیرز، میڈیا ہاؤسز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو جنونی بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے، آبی جارحیت اور مودی سرکار کے کالے کرتوتوں کو منظرِ عام پر لانے کی مہم شروع کردی۔