• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک میں شاہ رخ کو نہ پہچاننے پر مداح مغربی میڈیا پر ناراض

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک بار ہالی ووڈ میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے لیے مغرب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بات انھوں نے 2008 میں برلینال (برلن جرمنی میں ہونے والے سالانہ فلم میلہ) میں اوم شانتی اوم کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے کبھی ہالی ووڈ میں کام کرنے کا سوچا، تو انھوں نے جواب دیا، میری انگریزی اچھی نہیں ہے، اگر وہ مجھے ایک گونگے شخص کا کردار دیں جو بول نہیں سکتا تو پھر ممکن ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا میں اپنی اہمیت کم نہیں کر رہا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں 42 سال کا ہونے کے ساتھ تھوڑا براؤن بھی ہوں۔

تاہم شاہ رخ خان گزشتہ روز (پیر کی رات) نیو یارک میں ہونے والے میٹ گالا میں شرکت کے لیے پہنچے، جہاں انھوں نے بلیو کارپٹ پر واک کرکے مداحوں کو خوش کیا۔ 

تاہم اس موقع پر ایک معمولی سا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں غیر ملکی پریس انھیں پہچاننے میں ناکام رہا۔ گو کہ اس صورتحال پر انھوں نے نہایت شائستگی کا مظاہرہ کیا۔

تاہم ان کے مداح سوشل میڈیا پر ناراض ہوئے، بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ مغرب ان کی کامیابیوں سے بے خبر ہے۔ 

لیکن اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شاہ رخ خان نے ہمیشہ انٹر نیشنل پروجیکٹس میں کام سے منع کیا، حالانکہ انھوں نے بھارتی سنیما پر بہت سے آئیکونک فلمیں کیں جن میں دیو داس، بازی گر، کچھ کچھ ہوتا ہے اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے شامل ہے۔ 

لیکن دنیا بھر میں بے پناہ شہرت کے باوجود وہ کبھی بھی ہالی ووڈ میں کام کرنے نہیں گئے۔ جسکی وجہ سے مغربی میڈیا سے مذکورہ بالا غلطی ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید