پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہے۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قوم، حکومت اور افواج مل کر بھارت کے عزائم خاک میں ملائے گی۔