مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل کو چونیاں میں ان کے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل کی نمازِ جنازہ چونیاں میں ان کے گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں ادا کی گئی۔
شہید کی نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مدثر طفیل کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
شہید مدثر طفیل مریدکے میں بھارتی حملے سے تباہ ہونے والی مسجد میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ انہوں نے اس بھارتی حملے میں جامِ شہادت نوش کیا۔