ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں مختلف ڈرونز گرا دیے گئے ہیں۔
ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی علاقے دھار والی میں ایک ڈرون گرا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں تھانہ بھکھی کے گاؤں بہومان میں بھی ڈرون گرایا گیا ہے۔ بہومان میں ڈرون کھیتوں میں گرا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔