امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر جواب لائقِ تحسین ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اور ایک ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔