• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کا نام ڈی آئی جی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، حکام

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، علیمہ خان کیخلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ، جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کے وکلا کی استدعا پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز علیمہ خان کی درخواست پر سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پیش ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید