کوئٹہ(خ ن) مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان ٌمرصوص کا آغاز درحقیقت عوام کے دل کی آواز اور ایک دیرینہ قومی خواہش کی تکمیل ہے دشمن کی جانب سے شب خون مارنے کی بزدلانہ کوشش نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھی بلکہ اس نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ہمارے قومی وقار، سلامتی اور خودمختاری کو للکارا گیا، پاکستان کی افواج نے جرات و بہادری کی نئی مثالیں قائم کیںانہوں نے کہاکہ پاکستانی افواج نے دشمن کی اہم تنصیبات پر کامیاب حملے کر کے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ یہ آپریشن اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔