• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی برطانوی حکومت سے روابط اور تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نئی برطانوی حکومت سے  باہمی روابط  کے فروغ  اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، معاشی، اسٹرٹیجک اور ڈیفنس کے شعبوں میں ہمہ جہتی  تعلقات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ باہمی روابط اور تعاون کے فروغ سے موجودہ تعلقات میں مزید مضبوطی لائی جائے۔  وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان  علاقائی اور عالمی ایشوز پر ہم آہنگی پائی جاتی تھی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ  اپنے دورِ حکومت میں ڈیوڈ کیمرون پاکستان کے بہترین دوست اور پارٹنر تھے۔  تھریسا مے کے بطور برطانوی ہوم سیکریٹری  سرکاری سطح پر اپنے بہترین روابط اور تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے   وزیرِداخلہ نے کہا کہ ہم تھریسا مے کی حکومت سے قریبی روابط اور تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ہر سطح پر خصوصا وزراء کی سطح پر زیادہ روابط اور مستحکم تعلقات باہمی تعلقات اور تعاون کو تقویت دے گا۔
تازہ ترین