• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ فکسنگ، سابق سری لنکن کرکٹر پر 5 سال کی پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکا کے سابق کرکٹر پر میچ فکسنگ ثابت ہونے پر 5 سال کی پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 سالہ سابق سری لنکن کرکٹر سالیہ سمن کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے 5 سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹر پر 2021ء کے ابوظبی ٹی 10 لیگ کا میچ فکس کرنے سمیت 3 الزامات تھے، جن میں وہ قصور وار پائے گئے ہیں۔

وہ میچ فکس یا غیر قانونی طور پر متاثر کرنے، دوسرے کھلاڑی کو انعام کے بدلے فکسنگ پر راضی کرنے اور کسی کھلاڑی کو ضابطے کی خلاف ورزی کر ترغیب دینے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ای سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کرکٹر کو مجرم قرار دیا گیا اور انہیں 5 سال کے معطل کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سالیہ سمن ان 8 افراد میں شامل ہیں، جن پر ستمبر 2023ء میں کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

سابق سری لنکن کرکٹر نے 101 فرسٹ کلاس اور 77 لسٹ اے میچز کھیل رکھے ہیں، ان کی میچ فکسنگ کی کوششوں کو آئی سی سی اور ایونٹ کے نامزد اینٹی کرپشن آفیسر نے ناکام بنایا تھا۔

سالیہ سمن کی پابندی 13 ستمبر سے موثر ہوگئی، یہی وہ دن ہے جب انہیں عبوری طور پر معطل کیا گیا، یعنی وہ تقریباً 2 سال کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید