• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کیلئے ڈیوڈ وانر کی واپسی کی تصدیق، ویورچرڈز نہیں لوٹ رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی ڈیوڈ وارنر پاکستان آکر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ کوئٹہ کا ڈگ آؤٹ سر ویوین رچرڈز سے محروم ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان کم ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کیا اور بقیہ میچز کیلئے پاکستان لوٹنے کی تصدیق کی ہے ۔ ساتھ ہی بین میکڈر مٹ بھی دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔ فن ایلن نہیں آسکیں گے۔ البتہ سری لنکا کے کوشال مینڈس ٹیم کو جوائن کریں گے۔ لاہور میں اجلاس میں پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں میچوں کے شیڈول ملکی، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور متبادل کھلاڑیوں کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی۔