• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا آخری مرحلہ، چیمپئنز کی جنگ ہفتے سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں چیمپئن کی جنگ شروع ہونے طبل بجادیا گیا، حتمی مرحلہ کے بقیہ 8میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نےباقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ 

ہفتے کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ فائنل 25مئی کو قذافی ا سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ آٹھ میچز 17 سے25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 

نئے شیڈول کے تحت 17 مئی کو راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 18 مئی کو راولپنڈی میں ڈبل ہیڈر میں پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا ۔

 اسی روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ 19 مئی کو راولپنڈی میں آخری لیگ میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 21 مئی کو لاہور میں پہلا کوالیفائر کھیلا جائے گا۔ 22 مئی کو ایلیمنیٹروناور اگلے روز کوالیفائر ٹو ہوگا ۔ لیگ کا واحد دوپہر کا میچ تین بجے اور اس روز ڈبل ہیڈر میچ آٹھ بجے ہوگا۔ رات کے دیگر میچز ساڑھے سات بجے شروع ہونگے۔