• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کراچی شاہراہ کاکام جلد شروع کیاجائے‘ جے یو آئی پاکستان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان حاجی عبدالرزاق لانگو پروفیسر حسین احمد شیرانی مفتی مطیع الرحمن لانگو ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ اور مولانا محمد اقبال عثمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز کیا جائے اس شاہراہ کو مسلسل حادثات کی وجہ سے اب خونی روڈ کا نام دیا گیا ہے قلات تا خضدار کام پہلے جاری ہے لیکن سست روی اور تعطل کا شکار رہتا ہے انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار بھی اس شاہراہ کی طوالت کو دیکھ کر سست روی کا شکار نہ ہو کوئٹہ اسلام آباد سفر کرنے والے مسافروں کو مغل کوٹ تا درابن کلاں رات کے وقت ڈاکوؤں کی وجہ سے مسلسل خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت بلوچستان اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کی حکومت کو اعتماد میں لے کر مسافروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ لاہور قومی شاہراہ پر بارکھان کی حدود میں سفر کرنے والے بسوں کو خطرات کا درپیش ہونا لمحہ فکریہ ہے حکومت بلوچستان مقامی انتظامیہ کو ہدایت کرے کہ مسافر بسوں کو سیکورٹی کی نگرانی میں کانوائے کی صورت میں چلایا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید