• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) تھانہ شمس کالونی کے علاقے نیو بوگڑہ شمس کالونی میں خاوند نے بیوی کو پھندہ دے کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی طارس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو طارس نے بتایا کہ مجھے میری ہمشیرہ نرگس عارف نے فون پر کہا کہ فوراًنصرت عارف کے گھر آجائیں جس پر میںاور میرا بھائی آصف خان اپنی بہن کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ میری بہن نصرت عارف کی لاش بیڈپر پڑی ہوئی تھی جس کی گردن پر پھندے کے نشانات تھے جس کو میرے بہنوئی عبدالحمید نے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا ۔ قبل ازیں بھی وہ اس پر تشدد کرتا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید