• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

48کروڑکا کٹ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈنے راولپنڈی کینٹ کے بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس راولپنڈی ریجن عامر مسعود نے48کروڑ 57لاکھ روپے کا کٹ لگانے کے بعد راولپنڈی کنٹونمنٹ کے رواں مالی سال 2025-26کے بجٹ کی منظوری دیدی ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے رواں مالی سال کیلئے اپنا 7436اعشاریہ 65ملین روپے کا بجٹ بورڈ کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس راولپنڈی ریجن عامر مسعود کو بھجوایا تھا، کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی نے7436اعشاریہ 65ملین روپے کے بجٹ کے برعکس اس پر 48اعشاریہ 57ملین روپے کٹ لگا کر 6950اعشاریہ 95ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن وغیرہ کیلئے رکھے گئے بجٹ پر کسی قسم کا کٹ نہیں لگایا گیا اور تنخواہوں و پنشن کیلئے مختص 3208ملین روپے کی منظوری دیدی، کنٹی جنسی کیلئے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے1608ملین روپے مختص کئے گئے تھے مگر ڈائریکٹر کی طرف سے اس رقم پر کٹ لگا کر 1542ملین روپے کی منظوری دی گئی ، مینٹی نینس اینڈ ریپیئر کی مد میں 444ملین روپے رواں مالی کے بجٹ میں مختص کئے گئے تھے مگر مجاز اتھارٹی کی طرف سے 385ملین روپے کی منظوری دی گئی ،کینٹ بورڈ حکام کے مطابق ماضی میں جس طرح کٹ لگتے تھے وہ نہیں لگائے گئے مجموعی طور پر اچھا بجٹ تیار کیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا گزشتہ مالی سال کے دوران 86فیصد ریکوریاں کر لی گئی ہیں تاہم نئے مالی سال کے بجٹ کی ریکوریاں آج سے شروع ہو جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید