راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) انسانیت کی بقا اور اسلام کی سربلندی کے لیے لازوال اور بے مثال قربانی پیش کرنے والے معرکہ کربلا کے شہداء کی یاد میں عشرہ محرم کی مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ اتوار تین محرم کو بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہا۔ راولپنڈی میں سید اصغر حسین سبزواری اور بیرسٹر سید قمر حسین سبزواری کے زیر اہتمام مولانا منظور حسین سبزواری کے قائم کردہ قدیمی جلوس گہوارہ شہزادہ علی اصغر کی برامدگی کی مجلس عزا سبزواری ہاؤس اصغر مال سکیم سید پور روڈ راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ قافلہ حسینی میں شامل ہر سن و سال کے وفا شعاروں نے شجاعت کے وہ جوہر دکھائے ۔