• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے ریکوری مہم ؛ون ونڈوسہولت سینٹر رات بارہ بجے تک کھلا رہا

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اےوچیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ طلعت محمود اور ممبر فنانس طاہر نعیم کی نگرانی میں سی ڈی اے کے بقایاجات کی وصولی کیلئے 30 جون 2025ء کو سی ڈی اے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر کو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رکھا گیا ۔ شہریوں نے اپنے تمام بقایاجات بشمول پراپرٹی چارجز، ڈویلپمنٹ چارجز، واٹر چارجز، کمرشل و رہائشی پلاٹس کی باقی اقساط، ٹرانسفر فیس اور دیگر متعلقہ چارجز جمع کرائے۔ اس موقع پر ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر آنے والے شہریوں کو اپنے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے کیش لیس نظام کی سہولت فراہم کی گئی جس پر شہریوں نے چیرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا ۔
اسلام آباد سے مزید