• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی مہم ؛جعلی ڈیٹا انٹری کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام، خاتون اہلکار معطل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نےسوشل میڈیا پر احتجاجی وائس میسج کرنے پر فی میل سینٹری پٹرول کو90دن کیلئے معطل کردیا۔اور پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعدیہ بی بی نے سوشل میڈیا پروائس میسج میں الزام لگایا تھا کہ ان کو انسداد ڈینگی مہم کے دوران جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے اعلی حکام کی طرف سے دبائو ڈالا جاتا ہے۔سینٹری پٹرول نے دیگر سینٹری پٹرول سے کہا تھا کہ اس دبائو سے نجات اور مطالبات کے حق میں ہڑتال کی جائے۔جس پر سعدیہ بی بی کو مس کنڈکٹ اور نااہل قرار دیا گیا ۔انھیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر (آئی ار ایم این سی ایچ اینڈ این پی)کو حتمی فیصلہ تک رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ایچ آر ایم اینڈ ایم آئی ایس)نے نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے۔

اسلام آباد سے مزید