• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کے لواحقین کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (خبر نگار) لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کروا کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ گذشتہ روز لاپتہ افراد کے لواحقین نے وکلاء ایمان مزاری، ہادی چٹھہ اور آمنہ مسعود کی قیادت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے داخلی دروازے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ دو روز سے لواحقین احتجاج کیلئے یہاں آئے اور بڑے افسوس کی بات ہے کہ مارچ 2025 سے چیف جسٹس لارجر بنچ تشکیل نہیں دے رہے، 20 سے زائد پٹیشنز اس وقت زیر سماعت ہیں، جن کی کوئی سماعت نہیں ہو رہی اور کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ ادھر احتجاج کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید