• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سوات کے بعد سیاحتی مقامات پر بڑا آپریشن، متعدد پکنک سپاٹس بند

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)سانحہ سوات کے بعد سیاحتی مقامات پر بڑا آپریشن، متعدد پکنک سپاٹس کو بندکر دیا گیا ہے اس حوالے سے کئے گئے ایک بڑے آپریشن میں مینگورہ بائی پاس کے قریب دریا کے کنارے ہوٹلوں اور پکنک پوائنٹس کو مسمار جبکہ کالام، بحرین اور مدین میں دریائے سوات کے کنارے قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 26 مقامات سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ سوات میں کچھ نجی پارکس کو تجاوزات قرار دے کر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔دریا کے قریب سیاحوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں اور چارپائیاں جبکہ فش ہٹس بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے تجاوزات ہٹا کر ہوٹل مالکان پر جرمانہ عائد کرنا شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ روز اتوار کو دریا کنارے قائم ہوٹل کی انتظامیہ کو جرمانہ کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید