نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری میں ری ایکٹر دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 26زخمی ہو گئے، جن میں سےبعض کی حالت سنگین ہے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ پیر کو تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تقریباً 48 کلومیٹر شمال مغرب میں ضلع سنگاریڈی کے شہر پتانچیرو کےصنعتی علاقے پشامیلرام میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونےکے پیش نظر اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔