پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز کے بعد منفی رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوپہر کے اوقات میں کاروبار کا رجحان منفی رہا۔
صبح کے اوقات میں 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 950 پوائنٹس رہا جبکہ دوپہر میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 8 ہزار 327 پر آگیا.
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی تھی۔
کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا تھا، بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پر بند ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا تھا۔