• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق فوجی گرفتار

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

امریکی ریاست مشی گن میں فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک سابق امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کے مطابق، مشی گن آرمی نیشنل گارڈ کے ایک سابق رکن عمار عبدالمجید محمد سعید کو مشی گن کے شہر وارین میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

امریکی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سابق امریکی فوجی نے یہ حملہ داعش کی جانب سے کرنا تھا۔

امریکی حکام نے بتایا کہ 19 سالہ عمار عبدالمجید محمد سعید مبینہ طور پر امریکی ریاست مشی گن کے شہر میلونڈیل سٹی کا رہائشی ہے۔

امریکی حکام نےمزید بتایا کہ سابق امریکی فوجی پر ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے اور تباہ کن آلہ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید