• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lux Style Awards Function Today
پاکستان میں ایوارڈز کے سب سے بڑے میلے ’لکس اسٹائل ایوارڈ ‘کی رنگا رنگ تقریب آج منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں پرفارمنس سے پہلے اسٹارزنے خوب ریہرسل کی۔

ملکی ٹیلنٹ کے اس پندرہویں جشن میں اس بار بھی فلم، ٹی وی، میوزک اور فیشن کی نمایاں شخصیات بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔

شو سے ایک رات قبل میزبان علی ظفر سمیت کئی ستارے ہر شعبے کی بہترین کارکردگی اور کامیابی کو منانے کی تیاریوں میں مصروف رہے۔

’جیو‘ کے تعاون سے لکس اسٹائل ایوارڈز کی پندرہویں تقریب کا انعقاد آج کراچی میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین