کوئٹہ (خ ن)ڈی سی کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے انخلا سے متعلق ایک اہم اجلاس ہواجس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ایف آئی اے اور نادرا کے افسران سمیت تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کیاجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ڈپٹی کمشنر کو فیز 1 اور فیز 2 کے جاری اور مکمل شدہ آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ڈی سی نے ہدایت دیں کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مربوط اور منظم کارروائی کے لیے سب ڈویڑنل اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ سب ڈویژنز کے ایس پیز پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں یہ ٹیمیں آئندہ ہفتے سے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کریں گی۔