• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید پولیس اہلکار نے امن کی خاطر اپنی جان قربان کی، حاجی زبیر علی

پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی ماموخٹکی پشاور میںجمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی، امیر ضلع پشاور مولانا مسکین شاہ کے ہمراہ پشاور بم دھماکے کہ افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے ان کی رہائشگاہ گئے جہاں پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم ان کی شجاعت پر فخر کرتی ہےشہید پولیس اہلکار نے عوام کے تحفظ اور امن کی خاطر اپنی جان قربان کی ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیںاللہ تعالی شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
پشاور سے مزید