• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس یقین دہانی کے باوجود خواجہ سراؤں سے بھتہ طلبی کا سلسلہ تھم نہ سکا

اپشاور(کرائم ر پورٹر)پولیس کی یقین دہانی کے باوجود خواجہ سراؤں سے بھتہ طلبی کا سلسلہ تھم نہ سکا جس کی وجہ سے خوف کا شکار ہیں ،خواجہ سراءکمیونٹی نے کارروائی نہ ہونے پرآج صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی دھمکی دی ہے،ٹرانس ایکشن کے صدر فرزانہ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے ایک گینگ خواجہ سراؤں سے بھتہ مانگ رہا ہے ،یہ گینگ پورے صوبے میں پھیلا ہوا ہے ، حال ہی میں ہشتنگری میں رہائش پذیر بجلی نامی خواجہ سراءکو اغواءکرکے اسے دودن حبس بے جا میں رکھااوراس موبائل فون سے کال کرکے رقم کا مطالبہ کیا۔ اس نے جان چھڑانے کیلئے10لاکھ روپے کی ادائیگی کی ۔خواجہ سراءبجلی سے آئی فون موبائل اور دیگر ہزاروں نقدی بھی چھین لی گئی تھی۔ ٹرانس صدر نے بتایاکہ اس سے 7لاکھ روپے اب مزید مانگے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یکہ توت تھانے میں ایف آئی آردرج کیا ہے ، اس کے بعد سوات کے خواجہ سراءپائل سے بھی بھتہ مانگاگیاجس کی ایف آئی آر درج ہے۔ مردان میں خواجہ سراءسے بھتہ مانگا گیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ پولیس کی یقین دہانی کے باوجود احتجاج ختم کیاتاہم خواجہ سراءسے اب بھی رقم مانگی جارہی ہے ۔انہوں نے خواجہ سراؤں سے نمازجمعہ کے بعد دھرنے میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور سے مزید