کوئٹہ(پ ر) آل پاکستان اخبار فروشاں فیڈریشن کے مرکزی رہنما شاہ جہان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی اخباری صنعت انتہائی مشکلات کا شکار ہے تمام اخباری تنظیمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہیں ہزاروں افراد بیروزگار ہو رہےہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ اخباری صنعت کے مسائل ضل کرے نہایت افسوس کی بات ہے کہ اخباری صنعت بحران کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نہایت با صلاحیت اور سمجھدار شخصیت ہیں امید ہے کہ وہ اپنی ذاتی دلچسپی سے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دینگے۔