پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی بھرتی میں بازی لے گیا ۔ 127 مزید اسامیاں تخلیق،اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا ،صوبائی اسمبلی میں منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 946 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئی بھرتیاں ،اسمبلی سیکرٹریٹ میں 127 مزید اسامیاں تخلیق کی گئی ہے،صوبائی اسمبلی میں منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 946 ہو گئیں،،خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسامیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئیں،صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 805 اسامیوں پر پہلے سے ملازمین بھرتی ہیں ،دستاویز کے مطابق تخلیق شدہ اسامیوں میں سکیل 9 کے جونیئر ریسرچ اسٹنٹ اور جونیئر اکاؤنٹس اسٹنٹ کی 5،5 اسامیاں شامل ہیں،،117 اسامیاں درجہ چہارم کی ہیں۔سکیل چار کے جونیئر بک کیپر، جونیئر پروف ریڈر اور اسسٹنٹ الیکٹریشن کی 7،7 کی اسامیاں شامل ،سکیل چار کے ڈرائیورز کی 20آسامیاں شامل ہیں ، سکیل تین کے مالی اور فراش کی 7،7 اسامیاں شامل ہیں ،ہیلپر کی 10، 10 جبکہ سینٹری اٹیڈنٹ کی 15آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145ممبران کیلئے 946آسامیوں کی تخلیق 6.5کی شرح بنتی ہے جبکہ پنجاب میں 371ملازمین کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں 804آسامیاں جبکہ سندھ کے 168ممبران اسمبلی کیلئے 700آسامیوں پر ملازمین کام کررہے ہیں۔